تلنگانہ

متحدہ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس سید سعادت اللہ حسینی کا انتقال

حیدرآباد _ 14 جنوری ( اردولیکس) متحدہ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس سید سعادت اللہ حسینی بادام گلی اولڈ ملک پیٹ حیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 سال تھی وہ 24 نومبر 1936 میں حیدرآباد میں پیدا ہونے۔  سال 1959 میں انگریزی ادب کے ساتھ گریجویشن اور سال 1962 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ 1963 کو وکیل کے طور پر اندراج ہوا۔ مئی 1995 میں متحدہ ریاست آندھراپردیش ہائی کورٹ کے جج بنے اور  1998 کو ریٹائر ہوئے۔ مرحوم کے قریبی ذرائع کے مطابق خرابی صحت پر انھیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں دوران علاج انتقال ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button