پولیس سے بچنے کی کوشش۔ حیدرآباد میں ایک شخص بلندی سے گرکرہلاک

حیدرآباد: پولیس سے بچنے کی کوشش میں حیدرآبا میں ایک شخص پانچویں منزل سے گرکرہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ آصف نگرعلاقہ میں آج پیش آیا۔ دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں کلیم الدین نامی شخص کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا تھا اورآج صبح پولیس اسے گرفتارکرنے کیلئے اس کے مکان پہنچی تھی۔اس دوران پولیس سے بچنے کی کوشش میں کلیم بلندی سے گرکرہلاک ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے بیرون ممالک روانہ کرنے کیلئے بعض افراد سے رقم حاصل کی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔