پوترے نے لاری سے ٹکردے کراپنی دادی کا کردیا قتل

مظفرپور: ریاست بہارمیں ایک نوجوان نے اپنی دادی پرلاری چڑھادی۔ مظفرپورکے موضع راکسا سے تعلق رکھنے والا دلیپ لاری ڈرائیوربتایا گیا ہے۔ وہ دسہرہ تہوارکیلئے گھرآیا ہوا تھا۔ گھرمیں مسلسل جھگڑے ہورہے تھے، دلیپ کو لگا کہ ان جھگڑوں کی وجہہ اس کی دادی ہے، اس نے اس سے جھگڑا کیا جس پراس کے باپ نے اسے گھرسے نکال دیا۔ کل صبح جب دلیپ کی دادی گھرکے سامنے رنگولی بنارہی تھی نوجوان نے لاری سے اس کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں ضعیف خاتون کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف کیس درج کرلیا۔