انٹر نیشنل

  “انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم” کے ریاض چیاپٹر کا قیام

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان کی رجسٹرڈ تنظیم “انٹرنیشنل فریٹرنٹی فورم” نے اپنا ایک سعودی چیاپٹر قائم کیا۔ اس کے لئے فورم کے گلوبل صدر ڈاکٹر محمد آصف علی بطور خاص حیدرآباد سے ریاض تشریف لائے۔ فورم کے دیگر کئی ممالک میں بھی چیاپٹرز قائم ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاض میں منعقد ایک پراثر افتتاحی تقریب میں تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا۔ یہ فورم عرصہ سے ڈاکٹر اشرف علی کی نگرانی اور باسط ابومعاذ کی معاونت میں سرگرم عمل تھا۔

نو تشکیل باڈی میں ڈاکٹر اشرف علی کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ اس کے اڈوائزی بورڈ میں انجینئر ایم اے نعیم چیرمین “ماسا اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی، سینئر صحافی محمد غضنفر علی خاں اور کے این واصف کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ تین نائب صدور محمد سیف الدین، شمناد کروناگاپلی، زیڈ تنویر منتخب کئے گئے۔ جبکہ راشد حسن (عرب نیوز) جنرل سکریٹری، مسز شہ زین ارم اور باسط ابو معاذ جوائنٹ سکریٹریز، سعود رحمان آرگنائزنگ سکریٹری اور سید مصطفی احمد خازن۔ اراکین عملہ میں منصور قاسمی، نعیم عبدالقیوم، دھنش چندرن، فاروق رضا اور اسماعیل حسن عامر شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد ضیغم خاں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں صحافت ایک اہم ترین اور طاقتور شعبہ ہے جو غیر جانبداری اور بیباکی سے ارباب اقتدار کو آئینہ دکھاتا ہے۔ اسٹرنگ کمیٹی کے کوآڈینٹر ضیغم خاں نے یہ بھی کہا کہ ہماری بد قسمتی کہ کچھ عرصہ سے ہمارا مین اسٹریم میڈیا شدید طور پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ لیکن پھر بھی ہم مایوس نہین ہین حالات بدلین گے۔

سابق بیورو چیف روزنامہ عرب نیوز محمد غضنفر علی خاں نے اپنے خطاب میں ناانصافیوں کے خلاف دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ بین الاقوامی ادارون سے رابطے کا مشورہ دیا۔ انھون نے کہا ہم اس طرح انصاف حاصل کر سکتے ہین۔

کے این واصف نے کہا کہ ہمیں حقائق سامنے لانے والے یوٹیوب نیوز چینلز کو بھاری تعداد سبسکرائیب کرنا اور ان کی ممکنہ مالی مدد کرنی چاہئیے۔ فورم کے رکن صحافیوں کو آپسی تعاون سے تارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے چاہئیے۔

فورم کے گلوبل صدر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ خلیجی ممالک اور خصوصاُ سعودی عرب میں بڑے عہدے حاصل کرکے یا اپنا بزنس کرکے تارکین وطن نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ حقیقی طور پر کامیاب انسان اس کو مانتے ہیں جو اپنی کامیابیوں میں اپنے سماج کو شامل کرے اور اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرے۔ آصف علی نے بتایا کہ فورم جلد ایک ضخیم سوینئر شائع کرے گا تاکہ اردو صحافت کے دو سو سالہ جشن کو دستاویز کیا جاسکے۔ اس سلسلہ مین انھون نے قلم کارون اور بزنس کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی۔

فورم کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف علی نے گلوبل صدر سے انھیں صدارت کی اہم ذمہ داری دیئے جانے پر اظہار تشکر کیا۔ انھون نے کہا کہ وہ فورم کے اراکین کا تعاون حاصل کرتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سال انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم نے شاندار پیمانے پر ریاض می اردو صحافت کے ۲۰۰ سالہ جشن کا اہتمام کیا تھا۔ جشن کے انعقاد میں معاونت اور تعاون کرنے والے حضرات کو اس موقع پر ان خدمات کے اعتراف مین تہنیت پیش کرتے ہوئے انھین یاد گاری مومنٹوز اور سرٹیفیکیٹس پیش کئے گئے۔

نعیم عبد القیوم نے دلچسپ انداز مین پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ فاروق رضا اور باسط ابو معاذ نے انتظامات کی نگرانی کی۔ تقریب مین ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین اور معززان شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نعیم عبدآلقیوم کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button