جرائم و حادثات

حیدرآباد کے بیگم بازار میں سر عام نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے بیگم بازار مچھلی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کا خنجروں سے وار کر کے قتل کر دیا۔ مقتول نے ایک سال قبل لو میریج کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مقتول کے سر، سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ لو میریج کرنے پر انتقامی کاروائی کے طور پر یہ قتل کیا گیا ہے۔مقتول شخص کی شناخت نیرج پنوار کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس پر چار افراد کے ایک گروپ نے سڑک پر سرعام حملہ کردیا۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button