جنرل نیوز

جنگاؤں میں مولانا عبدالرحیم انصاری صاحب کا تعزیتی جلسہ

مولانا عبد الرحیم انصاری صاحب، ناظم جامعہ دارالعلوم حیدرآباد کا تعزیتی جلسہ مولانا عبدالحفیظ صاحب ، صدر جمعیتہ علماء جنگاوں کی صدارت میں منعقد ہوا تعزیتی جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے کہا کہ موصوف میرے بہت عزیز دوست تھے۔ وہ گوناگوں صفات کے حامل تھے دارالعلوم حیدرآباد کے ناظم بھی تھے یو نائیٹڈ مسلم فورم کے صدر بھی تھے اور دومیعاد کے لیے اردو اکیڈمی کے چیرمین بھی تھے اور تاریخی کام انجام دیئے۔ آپ بہترین منتظم تھے مجھے علمائے دیوبند سے بے انتہا عقیدت رکھنے والے تھے، جامعہ کے طلباء کو اکابر علماء کرام سے استفادہ کر وانے کیلئے اکثر مہمان علماء و اکابرین کو جامعہ مدعو کرتے اور طلباء کو ان‌سے استفادہ کر اتے۔ مسجد عاقل کے افتتاح کے لئے امام حرم کو مدعو کیا جو کہ تاریخی کارنامہ ہے۔ مولانا کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا اس کا بھرنا بے انتہائی مشکل ہے۔

 

محمد خواجہ مجتہدالدین، معتمد جامع مسجد جنگاوں نے کہا کہ مولانا بے لوث کام کرتے اور جب بھی ورنگل کا سفر ہوتا وہ جنگاؤں ضرور تشریف لاتے اور یہاں کے دوست احباب اور معتقدین سے ملاقات بھی کرتے۔ مسجد عمر بن خطاب کا افتتاح بھی موصوف مرحوم کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ آپ ندوۃ العلماء کے رکن شوری تھے اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تھے، ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری تھے۔ بلکہ آپ اپنی ذات میں انجمن تھے۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر ایکمینار مکہ مسجد نے کہا کہ عبدالرحیم انصاری صاحب مسلمانوں کے مختلف مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے کا جذبہ رکھتے اور حکومتی سطح پر اردو اکیڈمی کے چیرمین کے حیثیت سے بہت سے کام انجام دیے۔ ان کے انتقال سے امت ایک ہمدرد انسان سے محروم ہوگئی۔ مولانا عبد الرحمن سبیلی ناظم مدرسہ کاشف العلوم نے بھی مرحوم کے خصائل اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ مولانا فصیح الاسلام امام مدینہ مسجد، مولانا معز الدین رشیدی ناظم مدرسہ بریرہ نسوان، محمد صمد کونسر، مسیح الرحمن صدر جامع مسجد جنگاوں، محمد ظہیر الدین عظیم نامہ نگار روزنامہ اعتماد حافظ مہیمین الدین اور دیگر افراد موجود تھے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے دعا فرمائی کہ اللہ تبارک وتعالی مولا نا مرحوم کی مغفرت فرماۓ ،ان کے حسنات اور نیکیوں کو قبول فرماۓ ، اور سیئات ولغزشوں کو درگز رفرمائے ، ان کے قبر کو تا حد نظر وسیع اور کشادہ فرماۓ ، اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین. مولانا کی دعا پر تعزیتی جلسہ اختتام کو پہونچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button