سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پرداماد نے کرلی خودکشی

بھوپال پلی: سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکرایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کےجئے شنکربھوپال پلی میں پیش آیا۔ 26 سالہ راکیش کی شادی ایک سال قبل اسنہا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی نوجوان کی جانب سے کام نہ کرنے پراعتراض کرتے ہوئے اسے سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کی جارہا تھا۔ کل اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ متوفی کے ماں باپ کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔