جرائم و حادثات

شیر خوار بیٹی کا قتل۔ حیدرآباد میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد: نامپلی کریمنل کورٹ نے شیر خوار بیٹی کا قتل کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی۔اس شخص نے سال 2015 میں کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واردات انجام دی تھی۔ عدالت نے اس پر 25,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ مجرم کی شناخت محمد سلیم (33) سال‌کے طور پر کی گئی ہے جو بنڈلہ گوڑہ مدینہ کالونی کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ سلیم کی بیوی نے تین بیٹیوں کو جنم‌دیا، مسلسل بیٹیوں کی پیدائش پر وہ برہم تھا اور اسی مسلہ پر اپنی بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا، غصے میں آکر اس نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی زینب فاطمہ کو اٹھا کر پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button