انٹر نیشنل

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز مملکت کے قائدانہ کردار کا ثبوت: سعودی ولی عہد

ریاض۔کے این واصف

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہونے پر مملکت مین جشن کا ماحول ہے۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب کو ورلڈ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی کا اعزاز مملکت کے قائدانہ و کلیدی کردار اور بین الاقوامی اعتبار کا پختہ ثبوت ہے۔‘

 

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کامیابی سے سعودی عرب نمایاں ترین بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کا اہل ہو جائے گا، ایکسپو ان میں سے ایک ہے۔‘ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب ایکسپو 2030 کا فقید المثال اور غیرمعمولی ایڈیشن پیش کرے گا۔ تاریخ میں یہ اپنی نظیر آپ ہو گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی ایسے وقت میں ہوگی جب سعودی وژن 2030 کی سکیمیں اور اہداف نقطہ عروج کو پہنچ رہے ہوں گے۔ریاض کو رکن ممالک نے 165 میں سے 119 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button