خاتون ٹرینی سب انسپکٹر کے ساتھ جنسی ہراسانی۔سب انسپکٹر پولیس معطل

ورنگل: خاتون ٹرینی سب انسپکٹر کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام کا‌سامنا کرنے والے سب انسپکٹر کو معطل‌ کردیا‌ گیا۔ ضلع محبوب آباد کے مری پیڈہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سرینواس ریڈی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات اسی پولیس اسٹیشن کی ٹرینی خاتون سب انسپکٹر نے لگائے ہیں ۔خاتون سب انسپکٹر نے بتایا کہ گذشتہ رات سب انسپکٹر سرینواس نے اسے جنگل میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی ۔ ٹرینی لیڈی ایس آئی نے ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی سے اس معاملے کی شکایت کی تھی جس کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا۔