نیشنل

ممبئی کے سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر مہاراشٹرا بابا صدیقی کانگریس سے مستعفی

ممبئی _ 8 فروری ( اردولیکس) ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مہاراشٹرا بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفی پیش کردیا ہے  ان کے اچانک استعفی سے لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممبئی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔  بابا صدیقی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔

 

کچھ دن پہلے ملند دیورا کانگریس سے شیو سینا شندے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد اب بابا صدیقی نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا ہے۔اور اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے صدیقی کا باندرہ، ممبئی اور اس کے آس پاس کی اقلیتی برادری میں ایک بڑا اثر ہے۔ اس لیے این سی پی اجیت پوار گروپ کو آنے والے لوک سبھا، ودھان سبھا اور ممبئی میونسپل انتخابات میں فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

 

سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر بابا صدیقی نے لکجا کہ ” میں نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں ایک نوجوان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی اور یہ 48 سال پر محیط ایک اہم سفر رہا ہے۔ آج میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی  کی ابتدائی رکنیت سے فوری اثر سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button