جرائم و حادثات

حیدرآباد میں عاشق کے ہاتھوں شادی‌شدہ خاتون ‌‌کاقتل

حیدرآباد:حیدراباد کے مضافات میں ایک عاشق نے اپنی شادی شدہ معشوقہ کا قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی پوجا نامی خاتون کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی، وہ اپنے شوہر کے ساتھ ضلع میڑچل کے جیڈی میٹلہ منتقل ہوگئی تھی، شادی سے پہلے خاتون اور راکیش نامی نوجوان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، شادی کے بعد بھی ان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ قائم تھا۔ کل وہ حیدرآباد پہنچا اور اس نے پوجا سے ساتھ چلنے کی خواہش کی،خاتون نے انکار کر دیا اس مسئلے پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور برہم عاشق نے اپنی قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button