نیشنل
پنجاب کے ہاسپٹل میں لگی بھیانک آگ

نئی دہلی: پنجاب کے امرتسر میں واقع گرو نانک دیو ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر 8 فائر انجنوں کو طلب کر کے اؑگ بجھانے کا کام کیا گیا۔ آگ لگتے ہی ہاسپٹل کے عملے نے مریضوں کو دیگر وارڈس میں منتقل کردیا۔ پرنسپل جی ایم سی راجیو کمار دیوگن نے بتایا کہ او پی ڈی کے قریب نصب دو الکٹرک ٹرانسفارمر س کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے آگ لگ گئ اس حادثہ میں ہاسپٹل کے پاس پارک کی گئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں فوری طورپرکوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید تفصیلات کا انتظارہے۔
#Punjab:Massive fire breaks out at Guru Nanak Dev Hospital in #Amritsar, due to explosion in electric transformers behind the hospital.
More than 650 patients evacuated safely…pic.twitter.com/k9B23jsCAg— Wᵒˡᵛᵉʳᶤᶰᵉ Uᵖᵈᵃᵗᵉˢ𖤐 (@W0lverineupdate) May 14, 2022