نیشنل

عتیق احمد کا اندازہ سچ نکلا۔ کل ہی کہا تھا عورتوں اور بچوں کو تکلیف نہ دیں

نئی دہلی:  گینگسٹر سے سیاستداں بننے والے عتیق احمد نے کل ہی اپنے گھر والوں کے تعلق سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ عتیق احمد نے کہا تھا کہ میں مٹی میں مل چکا ہوں لیکن مہربانی کر کے میرے خاندان کی عورتوں اور بچوں کو تکلیف نہ دیں۔ 60 سالہ سابق سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی کو احمد آباد کی سابرمتی جیل سے بذریعہ سڑک پر یاگ راج کی جیل منتقل کیا گیا۔ض انھیں اومیش پال قتل کیس میں جیل میں رکھا گیا ہے۔ عقیق احمد نے دوران سفر  جھانسی اور پریاگ راج کے درمیان پولیس ویان کے اندر سے ایک نیوز چینل کو بتایا تھا کہ ہم آپ کے ذریعہ حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم بالکل مٹی میں مل گئے ہیں۔ اب ہماری عورتوں اور بچوں کو پریشان نہ کریں۔ عتیق احمد کے بیان کے دوسرے ہی دن ان کا بیٹا انکاؤنٹر میں مارا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button