تلنگانہ

متنگی گروکل اسکول کے مزید 25 طلباء خرابی صحت سے متاثر

میدک: ریاست تلنگانہ ضلع میدک کے جس اسکول کے 47 طلباء کل کورونا سے متاثرہوئے تھےآج اسی اسکول کے 25 طلباء خرابی صحت سے متاثرہوگئے۔ متنگی منڈل کے جیوتی با پھولے بی سی گروکل اسکول میں زیرتعلیم طلباء کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے 25 طلباء اس وائرس سے متاثرنہیں پائے گئے تاہم انھیں قئے ہورہی تھی۔ بچوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا معلوم ہوا ہے کہ کل جن بچوں کے کورونا سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی انھیں ان کے والدین اپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button