مضامین

نعت رسولﷺ

اوج پر جب مری قسمت کے ستارے ہوں گے

یہ قدم میرے مدینے کو سِدھارے ہوں گے

 

منتظر ہوگی بہشتِ بریں خود ان سب کی

جانیں اپنی جو ترے نام پہ وارے ہوں گے

 

رحمتِ رب سے یقیناً ہی وہاں جنت میں

ہم علی والے ہی کوثر کے کنارے ہوں گے

 

سوچو کیا ہوگا سماں حشر میں جب ہم سب کے

یا نبی یا نبی کے ہونٹوں پہ نعرے ہوں گے

 

اُس طرف چھائیں گی بخشش کی بہاریں بیشک

جس طرف رحمت عالم کے اشارے ہوں گے

 

عشقِ سرکار میں جو رہتے ہیں ڈوبے ہر دم

ان کی تقدیر میں طیبہ کے نظارے ہوں گے

 

کیوں اے "زاہد” میں کروں کشتئ اعمال کی فکر

ناخدا اس کے تو زہرا کے دلارے ہوں گے

محمد زاہد رضابنارسی

چیف ایڈیٹر صدائے بسمل

ڈی ایچ آر گوپی گنج بھدوہی یوپی بھارت

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button