جنرل نیوز

آل انڈیا بیت الامداد ٹرسٹ شاخ کھمم کے جانب سے غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم

آل انڈیا بیت الامداد ٹرسٹ شاخ کھمم کے جانب سے غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں آج عمل میں آئی مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم و سرپرست آل انڈیا بیت الامداد ٹرسٹ شاخ کھمم کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں غرباء و مستحقین میں عید کٹس کی تقسیم عمل میں آئی

 

اس موقع پر کھمم شہر کے ریئل اسٹیٹ تاجرین شیخ خلیل اور شیخ عبدالقادر نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے غرباء و مستحقین میں عید کٹس تقسیم کیے اس 100 سے زائد غرباء و مستحقین میں عید کٹس تقسیم کیے گئے اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد امام وخطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم مولانا عارف مظاھری آل انڈیا بیت الامداد ٹرسٹ شاخ کھمم کے ذمداران مولانا سعادت اللہ قاسمی حافظ فضل اللہ حافظ نذیر اور فیروز موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button