نیشنل

بجٹ: موبائل فون، ٹی وی الکٹرک گاڑیوں کی بیاٹریاں اور کپڑے ہوں گے سستے

نئی دہلی: وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے ملک میں ٹی وی، موبائل فون اور کیمروں کو سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ 2023 پیش کرتے ہوئے نرملا سیتا رامن نے اعلان کیا کہ ملک میں موبائل فون سستے کیے جائیں گے۔ ملک میں کیمرے کے لینز بھی سستے ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ ملک میں کیمروں کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ اگر آپ ٹی وی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو اچھی خبر ہے ملک میں ایل ای ڈی ٹی وی سستا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کی جائے گی اس کا مطلب ہے کہ ملک میں الکٹرک گاڑیاں بھی سستی ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیرفینانس نے ملک میں سائیکلوں کی قیمتیں کم کرنے کا بھی اعلان کیا سائیکلیں سستی ہوں گی، دیسی کھلونے یعنی ہندوستان میں بنے کھلونے بھی سستے ہوں گے۔ اسی طرح بائیو گیس، لیتھیم سیل، ڈائمنڈ جیولری سے متعلق چیزیں بھی سستی ہو گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں کپڑے بھی سستے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button