ہیلت

دل اوردماغ کی بہترکارکردگی کیلئے 7 گھنٹے نیند ضروری۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن

حیدرآباد: کہا جاتا ہے کہ اچھی نیند صحت کیلئے ضروری ہے۔ تازہ طورپرامریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے باقاعدہ طورپریہ بات واضح کی ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ نیند دل اور دماغ کے صحت مند طورپرکام کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے اور کم از کم 7 گھنٹے کی نیند قلب کیلئے بہترہے۔ ہرروز رات میں 7 تا9 گھنٹے اورپانچ سال سے کم عمربچوں کو 10 تا 16 گھنٹے اس سے کم عمربچوں کیلئے 10 تا 16 گھنٹوں تک نیند کی سفارش کی گئی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تازہ جریدے میں کتنے گھنٹے نیند ضروری ہے اس بات کو شامل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button