ایجوکیشن

انتی پروگرام -ریسورس پرسنس کی تہنیتی تقریب

تعلیم سے مراد کسی فرد کی پوشیدہ جبلی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے اور ان صلاحیتوں کے ذریعے اس فرد کی شخصیت کی تعمیر کرنا ہی تعلیم کا بنیادی مقصد ہے۔

حکومت تلنگانہ محکمہ تعلیمات کی جانب سے پرائمری سطح پر ایف ایل این اور اسی کے تسلسل میں فوقانوی سطح پر انتی نامی پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد استعدادوں پر مبنی تعلیم و تدریس ہے اس پروگرام کے ذریعے تعلیمی میدان میں نئی اور جدید تبدیلیوں کے زریعے طلبہ کو موجودہ دور کے تقاضوں سے مطابقت پیدا کرنا ہے اور اپنے آپ کو ان جدید تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ریاستی سطح کی تربیت کے بعد مختلف مضامین کی ضلعی سطح کی تربیت کا آج اختتام عمل میں آیا، اس پورے تربیتی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ہر تربیتی مرکز کے بہت سارے ریسورس پرسنز نے تعاون پیش کیا ہے ، گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی اسکول چادر گھاٹ حیدرآباد میں اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی جانب سےمنعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالی جناب محمد افتخار الدین صاحب صدر ایس ٹی یو ضلع حیدراباد نے کہا کہ کسی بھی تربیتی پروگرام کی کامیابی دراصل ریسورس پرسنس کی مکمل منصوبہ بندی اور محنت پر مشتمل ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو صلے اور ستائش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمت خلق میں اپنی زندگیاں لگا دینے والے ایک مدبر، ایک مفکر ،ایک مخلص ،ایک محسن، ایک کرم فرما اس پر آشوب دور کے پرعزم رہنما ہیں،جہاں سے علم و عمل ،فہم و فراست، فلاح و اصلاح کے تیز دھارے بہتے ہیں۔

انہوں نے شرکاء سے خواہش کی کہ اس پروگرام کو ریسورس پرسنس کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں۔

 

اس موقع پر ایس ٹی یو قایدین کی جانب سے محمد غیاث الدین صاحب ،شیخ محمد سراج الدین صاحب ،محمد عماد الدین انصاری صاحب، محمد زاہد حسین صاحب، محترمہ شگفتہ فردوس صاحبہ، اور محترمہ نکت جہاں صاحبہ کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی اور ان کی خدمات کو قوم و ملت کے لیے اسی طرح جاری رکھنے کے لیے کہا۔

 

اس موقع پرسید حبیب ، محمد عبدالرشید، محمد اسحاق محمد عبدالباری ، محمد اعجاز احمد، محمد یوسف ،ابرار احمد شاہد علی حسرت،اظہر جہاں ،سیدہ افشاں اور دیگر منڈلوں و اضلاع کے شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button