انٹر نیشنل

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع _ حکومت کی جانب سے ایرپورٹ پر والہانہ استقبال

جده – 20 مئی ( اردولیکس)فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے  مختلف ممالک کے عازمین کی سعودی عرب میں آمد شروع ہوگئی ہے جہاں سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کا ایرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔سعودی عرب کی میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے پہلے قافلے پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور نائیجیریا سے مدینہ منورہ اور دیگر ایرپورٹ پر پہنچ گئے ۔

 

واضح رہے کہ امسال بیرون ملک سے 20 لاکھ عازمین حج کی توقع ہے جنہیں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 12 لاکھ سیٹیں مقرر کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج ایک سو سے زیادہ جدول شدہ سٹیشنوں کے علاوہ 14 غیر جدول شدہ سٹیشنوں سے ائیں گے۔ عازمین حج کی امد 6 سعودی ہوائی اڈوں پر ہوگی جن میں جدہ، مدینہ منورہ، ریاض، دمام، طائف اور پینج شامل کے ایئر پورٹس شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button