ایجوکیشن

عادل آباد کریسنٹ جونیئر کالج کے انٹرمیڈیٹ کے شاندار نتائج

عادل آباد۔10/مئی(اردو لیکس)عادل آباد کریسنٹ جونیئر کالج انٹرمیڈیٹ کے شاندار نتائج پر چیرمین محمد بلال نے تمام ہی طلباء و طالبات جنہوں نے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے انکو اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔اس سلسلہ میں آر آر ٹیکنو اسکول میں واقع ایم ایس نیٹ انسٹیٹیوٹ پر ایک تقریب کا انعقاد چیرمین محمد بلال سر کی سرپرستی و پرنسپل کریسنٹ کالج رفیع سر کی نگرانی میں کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رفیع سر نے کریسنٹ کالج انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہادیہ تسنیم انگلش میڈیم انٹرمیڈیٹ سال اول نے Bpc میں 431 نمبرات حاصل کیے جس کا فیصد 98 ہے۔جبکہ اقرأ اکبانی نے Bpc انگلش میڈیم میں 428 نمبرات حاصل کیے جس کا فیصد 97 ہے۔اسی طرح کامران اکمل نے Mpc انگلش میڈیم میں 424 نمبرات حاصل کیے۔وہیں عطوفہ نے Mpc انگلش میڈیم میں 423 نمبرات حاصل کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں امامہ مہرین نے Bpc انگلش میڈیم میں 975 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

جبکہ سدرا ماہین نے Bpc انگلش میڈیم میں 969 نمبرات حاصل کیے۔عمر نے Mpc انگلش میڈیم میں 963 نمبرات حاصل کیے اور ریان احمد نے 949 نمبرات حاصل کرتے ہوئے طلباء و طالبات نے کریسنٹ کالج کا نام روشن کردیا۔نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ہمت افزائی کی گئی اور آگے بھی تعلیمی میدان میں حصہ لیتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنے کا مشورہ دیا۔وہیں اساتذہ کی خدمات کی بھی ستائش کرتے ہوئے ہمت افزاء کلمات کہے

 

۔اس موقع پر کالج ٹیچنگ اسٹاف و دیگر موجود تھے۔چیرمین کریسنٹ گروپ آف انسٹی ٹیوٹ محمد بلال نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کریسنٹ جونیئر کالج عادل آباد کو انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانات میں طلباء و طالبات کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا اساتذہ،طلباء اور سرپرستوں کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button