اسپشل اسٹوری

اس بکرے کو ایک کروڑ میں خریدنے لوگ تیار، پھر بھی مالک کا بیچنے سے انکار۔ جانیے وجہہ؟

نئی دہلی: عید الضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی قیمت ہزاروں تک پہنچ جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک بکرے کی قیمت ایک کروڑ روپے لگائی گئی پھر بھی بکرے کے مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

 

 

یہ معاملہ ریاست راجستھان کے تارا نگر کا ہے۔ یہاں رہنے والے چرواہے راجو سنگھ کے پاس ایک بکرا ہے اس بکرے کو خریدنے کیلئےایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جسے اس نے ٹھکرا دیا۔ بولی 70 لاکھ سے شروع ہوئی جو ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ حالانکہ بکرے کو فروخت کرنے سے راجو سنگھ کی قسمت راتوں رات بدل سکتی تھی لیکن اس کے باوجود اس نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

 

معلومات کے مطابق یہ بکرا 1 سال کا ہے اور اس کے پیٹ پر 786 لکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ راجو سنگھ کو بکرے کی منہ مانگی قیمت دینے کو تیار ہیں لیکن راجو سنگھ نے یہ کہتے ہوئے اسے بیچنے سے انکار کر دیا کہ وہ بکرے سے بہت پیار کرتا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ راجو سنگھ اس بکرے کا بہت خیال رکھتا ہے اور اسے انار، پپیتا، باجرہ اور ہری سبزیاں بھی کھلاتا ہے۔ راجو سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتا کہ 786 کا کیا مطلب ہے اور یہ اتنا مشہور کیوں ہے لیکن اسے اس بکرے سے اتنا پیار ہے کہ وہ بکرا نہیں بیچ سکتا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button