جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: راجندرنگر چوراہے پر اسکراپ کی دکان بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی یا پھر کسی مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو دوسری دکانات تک پھیلنے سے روکنے کی مساعی کی۔ آگ اس قدرزیادہ تھی کہ شعلہ کافی بلندی تک اٹھ رہے تھے جس کی وجہہ سے مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button