تلنگانہ

حیدرآباد میں‌گرمی کی شدید لہر۔ دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان ۔تصاویر دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھرمیں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ صبح سے ہی دھوپ کی شدت دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دھوپ کا یہ عالم ہے کہ صبح آٹھ بجے سے ہی گرمی کی شدت دیکھی جا رہی ہے خاص طور پر شہر حیدرآباد میں دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں،

ساتھ ہی ساتھ تلنگانہ کے کئی اضلاع کا بھی یہی حال ہے۔ اس کے علاوہ بیشتر اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اسی دوران محکمہ صحت نے خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کو دھوپ میں جانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button