انٹر نیشنل

پاکستانی خاتون اور ہندوستانی نوجوان کا عشق۔ خاتون کے شوہر کا مودی کے نام‌ویڈیو پیغام۔ بیوی بچوں کو واپس بھجوانے کی خواہش

نئی دہلی: پاکستانی خاتون سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ حکومت ہند سے ان کی اہلیہ اور بچوں کو وطن واپس بھیجنے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔خاتون پر غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور حال ہی میں اسے ضمانت بھی دی گئی۔

دریں اثنا، سیما کے شوہر نے یہ بات علم میں لائی کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ٹھکانے سے لاعلم ہے اور کافی پریشان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہونے پر کہ وہ ہندوستان میں ہیں اس نے وزیراعظم نریندرمودی سے مدد کی اپیل کی۔ اس نے ویڈیو اپیل سعودی عرب سے جاری کی جہاں وہ اس وقت مقیم ہے۔

 

 

ہاتھ جوڑ کر اس نے ریکارڈنگ میں کہا "میں مودی حکومت سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری بیوی سیما، اور بچوں فرحان، فروا، فرحہ اور فرحین کو پاکستان واپس بھیجے۔ میں بہت پریشان ہوں… براہ کرم میری مدد کریں۔” واضح رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کے دوران ہندوستانی نوجوان سچن جو نوئیڈا میں مقیم ہے وہ اور سیما حیدر کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔ چار بچوں کی ماں سیما اپنے بچوں کو لے کر نوئیڈا پہنچ گئی۔

 

 

 

پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن سال 2020 میں PUBG گیم کے ذریعے دوست بنے۔ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ دونوں کی ملاقات نیپال میں ہوئی۔ دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد چار بچوں کی ماں سیما حیدر گریٹر نوئیڈا پہنچ گئیں اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ۔ سیما حیدر کے شوہر کو جب اس بات کا پتہ چلا تو اس نے حکومت ہند سے مدد طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button