تلنگانہ

جناب ظہیر الدین علی خان مرحوم موقر سیاست کے ایک نمائندہ سفیر تھے: نیو زایڈیٹر روزنامہ سیاست عامر علی خان 

ظہیر الدین علی خان کی ملی، سماجی، سیاسی، صحافتی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت۔ صدائے اُردو سوسائٹی کے تعزیتی جلسہ سے مقررین کا خطاب

نظام آباد:2/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) جناب ظہیر الدین علی خان مرحوم موقر سیاست کے ایک نمائندہ سفیر تھے انہوں نے اپنی زندگی فلسفہ انسانیت کیلئے خدمت کیلئے بنالیا تھا۔ ظہیر الدین علی خان کے اس مشن کو جاری و برقرار رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج سہ پہر صدائے اُردو ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام میمن فنکشن ہال احمد پورہ کالونی میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا۔

 

جس کی صدارت مرزا افضل بیگ صدر سوسائٹی نے کی۔ اس جلسہ میں مہمانان اعزازی کی حیثیت سے حافظ لئیق خان صدر جمعیت العلماء نظام آباد، طاہر بن حمدان نائب صدر پی سی سی، ایم اے عزیز صدر ریاستی مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس تلنگانہ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ، احمد علی خان سینئر جرنلسٹ، مفتی رفیق نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سمیع امان ڈائریکٹر فیضان ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز صدیقی وفاء کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا عبدالقدیر حسامی خطیب و امام مسجد عبداللہ نے نعت شریف کا نذرآنہ پیش کیا۔

 

عامر علی خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ موقر سیاست کی اشاعت دو قریبی ساتھیوں جناب عابد علی خان اور جناب محبوب حسین جگر نے سرکاری ملازمت کو خیر آباد کرتے ہوئے 1947 ء میں اس کا آغاز کیا اس وقت کی ملک کی آزادی کی بعد مسلمانوں نے ایک استراب آمیز کیفیت تھی اور روزنامہ سیاست میں مسلمانوں کو رہنمائی کا راستہ بتایا۔ عامر علی خا ن نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں کہا کہ گذشتہ 9 سالوں کے درمیان مسلمانوں کی شبی کو بگاڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی مسلمانوں کی معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ایک منظم سازش کے تحت فسادات کے ذریعہ ان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔

 

عامر علی خان نے کہا کہ ظہیر الدین علی خان دلت مسلم اتحاد کے حامی تھی اور اس کے ذریعہ متحدہ طاقت بن کر سیاسی حالات کا مقابلہ کئے جانا ان کی خواہش تھی اور انہوں نے اپنے آخری سانس تک اس جدوجہد کو جاری رکھا۔ عامر علی خان نے کہا کہ اسلام مساوات کا درس دیتا ہے اور اسلام کا بنیادی فریضہ ہے کہ غریب اور مستحقین کی مدد کی جائے۔ اسلام میں زکوۃ کا ایک جامع نظام موجود ہے جس کے ذریعہ مسلمانوں کی غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ چند ایک افراد کے غلط لب ولہجہ کی وجہ سے مسلمانوں کو خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ادبی ٹرسٹ کے ذریعہ مشاعروں کا اہتمام کیا جاتا تھا تاہم عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعہ مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اُردو زبان کے فروغ کیلئے زبان دانی پروگرام کو شروع کیا گیا جس کے تحت 10 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی اور 40 ہزار افراد ملازمتوں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

 

عامر علی خان نے کہا کہ گذشتہ 50 سالوں کے دوران مسلمانوں کو سیاسی طور پر ان کا صرف استحصال کیا گیا اور وہ پسماندگی کا شکار ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو خواب غفلت سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ مہمانان اعزازی حافظ لئیق خان، طاہر بن حمدان، محمد عبدالعزیز، سید نجیب علی ایڈوکیٹ کے علاوہ شیخ علی صابری، سعداللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے ظہیر الدین علی خان کی ملی، سماجی، سیاسی، صحافتی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا

 

۔ مرزا افضل بیگ تیجان نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزنامہ سیاست ایک تحریک ہے اور وہ مسلسل سماج کے تمام طبقات کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے ظہیر الدین علی خان مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی۔ اس موقع پر مختلف فلاحی و ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ معززین، صحیفہ نگاروں میں اشفاق احمد خان، محمد جاوید علی، یوسف الدین خان، محمد بلیغ احمد، انور خان، خالد خان، محمد امیرالدین، جاوید اکرم، ‌مسعود احمد اعجاز ، افتخار الدین این آر آئی ،محمد یوسف ، نہال احمد جنرل سکریٹری صدائے اردو سوسائٹی

 

محمد ضیاء، محمد مصعیب، ایوب خاں ، رفیق قریشی، فیاض الدین، ایم اے رحیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button