جرائم و حادثات

دن دھاڑے 15 سالہ لڑکی پر فائرنگ _ محبت سے انکار کرنے پر نوجوان کی انتقامی کاروائی _ ویڈیو دیکھیں

پٹنہ _ 18 اگست ( اردولیکس) بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک نوجوان نے دن دھاڑے 9 ویں جماعت کی طالبہ کی گردن میں اس وقت گولی مار دی جب اس نے محبت  کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو بہار کے پٹنہ کے سیفارا علاقے میں پیش آیا۔ اس سے متعلق ویڈیو وہاں کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 15 سالہ لڑکی کا پیچھا کرتے ہوئے ایک نوجوان اس کی گردن میں پیچھے سے گولی مارتا ہے اور وہاں سے فرار ہوجاتا ہے لڑکی ٹیوشن سے گھر واپس ہونے کے دوران نوجوان نے اس پر حملہ کیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکٹھے کر لئے۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button