جنرل نیوز

رکن نیشنل میناریٹی کمیشن سید شہزادی کا دورہ عادل آباد۔ بی جے پی دفتر میں تہنیتی تقریب

عادل آباد: نیشنل میناریٹی کمیشن کی ممبر محترمہ سید شہزادی کی عادل آباد آمد پر بی جے پی پارٹی آفس پر بی جے پی کے ضلع صدر پایل شنکر کی نگرانی میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ سوئم باپو راؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔محترمہ سید شہزادی کو مرکز کی جانب سے نیشنل سطح پر میناریٹی کمیشن کا ممبر نامزد کیے جانے پر رکن پارلیمنٹ سوئم باپو راؤ سمیت ضلع صدر بی جے پی پایل شنکر ، پارٹی قائدین نے شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ سوئم باپو راؤ سمیت ضلع صدر بی جے پی پایل شنکر نے بات کرتے ہوئے کہا کے محترمہ سید شہزادی کو میناریٹی کمیشن کا ممبر بنانے پر مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر محترمہ شہزادی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے نیشنل سطح پر مینارٹی کمیشن کا ممبر نامزد کیے جانے پر وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر عباس نقوی و پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اقلیتوں کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔واضح رہے کہ محترمہ شہزادی کا تعلق عادل آباد سے ہی ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے میںناریٹی کی اسکیم و دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے واقفِ کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button