حیدرآباد میں میٹروریل اب شام 5 بجے تک چلے گی

حیدرآباد: تلنگانہ میں لاک ڈاون میں توسیع کے پیش نظر حیدرآباد میٹروٹرین کے اوقات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔حیدرآباد میٹر و ریل متعلقہ اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہوگی جبکہ آخری ٹرین 5بجے روانہ ہوگی۔یہ ٹرین متعلقہ اسٹیشن پر شام 6بجے تک پہنچ جائے گی۔تمام کی سلامتی کے لئے مسافرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کوویڈ کے اصولوں،قواعد بشمول سماجی فاصلہ،ماسک کے استعمال،ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے،تھرمل اسکریننگ اور دیگر پر عمل کریں۔مسافرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کی مساعی کے حصہ کے طورپر سیکوریٹی اہلکاروں اور حیدرآبا دمیٹرو ریل کے اسٹاف کے ساتھ تعاون کریں۔