شہرحیدرآباد میں میلادالنبی ؐ کا عقیدت واحترام کے ساتھ اہتمام

حیدرآباد: شہر حیدرآبادمیں جشن میلادالنبی ؐ کا عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے۔ گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے عید میلادالنبیؐ بڑے پیمانہ پر نہیں منائی جاسکی تاہم اس مرتبہ عید میلادالنبیؐ کی رونق دیکھی جارہی ہے۔پراناشہرحیدرآباد کے مختلف مقامات پر سبز پرچم لگائے گئے، ساتھ ساتھ گلیوں کو بھی سجایا گیا اور کئی مقامات پر محافل عید میلادالنبیؐکا بھی اہتمام کیا گیا مختلف تنظیموں کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کھانے کا طعام کا انتظام کیاجارہا ہے اورشہرمیں میلاد جلوس نکالا گیا جس میں شمع محمدی کے پروانوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔