آندھراپردیش کے سریکاکولم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

اے پی کے سریکاکلم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

سریکاکولم:  آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں آج کچھ سکنڈس کے لئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تلگوریاستوں کے لئے اہم مانے جانے والے سنکرانتی تہوار کو منانے کے دوران یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجہ میں عوام میں سنسنی پھیل گئی۔عوام نے کہا کہ یہ جھٹکے تقریبا تین سکنڈس تک محسوس کئے گئے۔ان جھٹکوں کے ساتھ ہی عوام اپنی جان بچانے کے لئے گھروں سے نکل آئے۔کئی فکرمند افراد کو اپنے رشتہ داروں کی بذریعہ فون خیریت دریافت کرتے ہوئے دیکھاگیا۔زلزلے میں کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔