15 سالہ لڑکے نے کیا ریپ 16 سالہ لڑکی حاملہ۔حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں نابالغ لڑکے کی جانب سے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیاتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ تاخیرسے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنتوش نگرآئی ایس سدن کی ایک بستی کے رہنے والے 15 سالہ لڑکے نے 16 سالہ لڑکی کا متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پیٹ درد کی شکایت پرجب لڑکی کو ہاسپٹل لے جایا گیا تو اس بات کا پتہ چلا۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پرمتعلقہ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اوراسے پکڑ لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔