تلنگانہ

اب سے ہفتہ میں دو مرتبہ لگے گا پرجا دربار۔ تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد۔تلنگانہ حکومت نے ہفتہ میں دو مرتبہ عوامی شکایات سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدا میں پرجا دربار کے نام سے منعقدہ پروگرام میں عوامی شکایات سنی جا رہی تھیں اب اس پروگرام کا نام پرجاوانی کردیا گیا ہے۔

 

یہ پروگرام ہفتہ میں دو مرتبہ یعنی منگل اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک تک منعقد ہوگا۔ صبح 10 بجے سے پہلے جوتی راو پھولے پرجا بھون پہنچنے والوں کو شکایت کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔پہلے ہفتے میں ایک دن یعنی جمعہ کو پرجا دربار لگایا جا رہا تھا۔شکایات لے کر رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

جسمانی طور پر معذورین اور خواتین کے لیے علحدہ قطاریں ہوں گی۔ عوام کی سہولت کے لیے پینے کے پانی اور دیگر انتظامات کرنے کی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button