نیشنل

پارلیمنٹ ہاوس کے ایک کمرہ میں آتشزدگی کا معمولی واقعہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں آج آتشزدگی کا معمولی واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے سے کمپیوٹر اور فرنیچرکو نقصان پہنچا۔ دہلی فائربریگیڈ کے مطابق آج صبح کمرہ نمبر 59 میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کمپیوٹر اور فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔ صبح قریب 8 بجے فائرکنٹرول کو اطلاع موصول ہوئی اور8 بجکر 50 منٹ پرآگ پرقابو پالیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button