نیشنل

بارش کیلئے لڑکی کو برہنہ کرکے نکالا گیا جلوس۔ توہم پرستی کی انتہا

نئی دہلی: بارش کیلئے ایک کم عمرلڑکی کو برہنہ کرکے گاوں بھرمیں اس کا جلوس نکالا گیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے جییرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع بنیا میں اتوارکوپیش آیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں کافی عرصہ سے بارش نہیں ہورہی تھی جس پرگاوں کے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کو برہنہ کرکے گشت کروانے پر”ورون دیوتا” خوش ہوں گے اوربارش برسائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے ماں باپ نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعہ پرشدید برہمی ظاہرکرتے ہوئے دموہ کی سرکاری مشنری کو اس واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button