جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 13 سال کی بچی کا ریپ

حیدرآباد:حیدرآباد میں 13 سال کی بچی کے ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ونستھلی پورم علاقہ کی رہنے والی لڑکی چہارشنبہ کے دن کچھ سودا لانے کیلئے گھرسے نکلی تھی واپس نہیں ہوئی۔ اس کے ماں باپ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ کل لڑکی گھرواپس ہوئی اوراس نے اپنے ماں باپ کو بتایا کہ چائے کی دکان پرکام کرنے والی سائی نامی نوجوان نے اسے بہلا پھسلا کرایک قدیم عمارت میں لے جاکراس کا ریپ کیا۔ لڑکی کے ماں باپ نے پولیس سے شکایت کی پولیس نے کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button