جرائم و حادثات

گرفتاری سے بچنے چور تالاب میں پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: ایک چور تیرتا ہوا تالاب کے بیچ میں پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ سورارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پیش آیا۔

 

قطب اللہ پور علاقہ کے ایک مکان میں کل ایک چور داخل ہو کر چوری کر رہا تھا کہ اسی دوران مالک مکان وہاں پہنچ گیا، مالک مکان کو دیکھتے ہیں چور وہاں سے فرار ہو گیا اور مکان مالک نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ چور نے دوڑتے ہوئے قریب میں واقع تالاب میں چھلانگ لگادی اور وہ تیرتا ہوا تالاب کے درمیان واقع پتھر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

 

مکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی تالاب کے پاس جمع ہو گئی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے باہر آنے کو کہا لیکن چور نے ان کی بات نہیں مانی اس دوران رات ہو گئی لیکن چور باہر نہیں آیا۔

 

رات دیر گئے چور وہاں سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button