حیدرآباد میں زائد از 15 ماہ بعد دوبارہ ایم ایم ٹی ایس خدمات بحال

حیدرآباد: قریب 15 ماہ بعد حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں ٹریک پردوبارہ دوڑیں گی۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق اس مہینہ کی 23 تاریخ سے ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں بحال ہوں گی۔ کورونا کی وباء کے دوران گذشتہ سال 23 مارچ کو ایم ایم ٹی ایس خدمات بند کردی گئی تھیں۔ ابتداء میں دس ٹرینیں چلائی جائیں گی اس کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ریاست میں لاک ڈاون مکمل طورپرختم کرنے کے بعد ساوتھ سنٹرل ریلوے کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔