انٹر نیشنل

مودی نے وزیراعظم اسرائیل کو دی دورہ ہند کی دعوت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کو زراعت ، پانی ، دفاع اور سلامتی اور سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں بہت اہمیت دیتا ہے۔اگلے سال ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے مسٹر بینیٹ کو دورہ ہند کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے مسٹر بینیٹ اور اسرائیلی عوام کو یہودیوں کے تہوار روش حشنہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button