نیشنل

کرناٹک میں monkey feverمنکی فیور سے لوگ پریشان۔دوسال بعد پہلا کیس درج

دو سال قبل ریاست کے ساگرمنڈل کے ارالا گوڑو منکی فیور سے 26 افراد کی موت ہوئی تھی

بنگالورو: جہاں ایک طرف پہلے ہی لوگ کوورنا اوراس کی نئی شکل اومیکرون سےپریشان ہیں ایسے میں ریاست کرناٹک میں منکی فیورکا کیس سامنے آیا۔ ضلع شیموگا سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ خاتون کے اس بخار سے متاثرہونے کی ڈاکٹرس نے توثیق کی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق جاریہ اس طرح کا یہ پہلا کیس ہے۔ خربی صحت کی بنا پرایک خاتون ہاسپٹل سے رجوع ہوئی تھی علاج کے بعد بھی افاقہ نہیں ہورہا تھا جس پراس کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں اس خاتون کے منکی فیور سے متاثرہونے کا پتہ چلا۔ تیرتھاہلی کے ہاسپٹل میں خاتون کا علاج کیا جارہا ہے، دو سال قبل ریاست کے ساگرمنڈل کے ارالا گوڑو منکی فیور سے 26 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اس کے کیسس سامنے نہیں آئے تھے۔ اس کی علامات بھی ڈینگو جیسی ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button