انٹر نیشنل

بعض ممالک میں منکی پاکس نامی ایک اوروباء۔ جانئے کیا ہے اسکی علامات

نئی دہلی: دنیا اس وقت ایک نئی وباء کا سامنا کررہی ہے۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کے مطابق 11 ممالک میں منکی پاکس نامی نئی وبا کے 80 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ قبل ازیں اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی ۔ منکی پاکس وسطی اور مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ یہ متعدی مرض سے جو متاثرسے بہت ہی قریب رہنے والوں کو متاثرکرتا ہے۔ منکی پاکس کی علامات یہ بتائی جارہی ہیں کہ اس سے متاثرمریض کو بہت ہی ہلکا بخار ہوتا ہے اور زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس کی شدت کی علامات میں بخار، بدن درد، سر درد، جسم میں سوجن، تھکاوٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس وباء کے پیش نظرحکومت ہند نے بھی چوکسی اختیارکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button