تلنگانہ

منکی پوکس کے پیش نظر تلنگانہ محکمہ صحت چوکس۔‌متاثرہ ممالک سے آنے‌ والوں کو مشورہ

حیدرآباد: بعض ممالک میں منکی پاکس کے کیسس کے اندراج کے پیش نظر تلنگانہ میں محکمہ صحت نے چوکسی اختیار کی ہے۔ عہدیداروں نے اعلان کیا کہ منکی پاکس کی علامت والے افراد کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا ۔ حال ہی میں ایسے ممالک کا دورہ کرنے والے افراد جو منکی پاکس کی علامت رکھتے ہیں ۔ انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بات پر نظر رکھیں کہ جسم پر چھالے تو نہیں ہے۔

مشتبہ افراد کو طبی عہدیداروں سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ہے اور مشتبہ افراد کے نمونے پونے کے لیاب کو روانہ کئے جائیں گے ۔عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا کہ 20 سے زالد ممالک میں منکی پوکس کے 200 سے زائد کیسس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ہندوستان مںی ابھی تک اس کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ تا ہم حکومت ہند نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اقدامات کا آعاز کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں کو چوکس کردیا گیا ۔ منکی پاکس والرس کا پتہ چلانے کےلئے ایک نئی آر ٹی پی سی آر کٹ متعارف کروائی گئی ہے تاکہ متاثرین کا پتہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button