جرائم و حادثات

مہاراشٹرا۔ فوٹ اووربریج کا کچھ حصہ منہدم کئی مسافرنیچے گرپڑے، ایک ہلاک

نئی دہلی: ریاست گجرات کے موربی میں پل گرنے کے حادثہ کو پیش آئے ابھی کچھ دن بھی نہیں گزرے تھے کہ ریاست مہاراشٹر میں ایک اور بریج گرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ حادثہ مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ فٹ اوور برج کا کچھ حصہ گرنے سے 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس میں سے ایک زخمی شخص کی موت کی اطلاع ہے۔ حادثہ کے وقت بریج پر 80 افراد موجود تھے۔ بریج کی اونچائی تقریباً 60 فٹ بتائی گئی ہے اور جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بریج پر تقریباً 80 لوگ موجود تھے۔ بریج کا حصہ گرنے سے کئی مسافر 60 فٹ کی بلندی سے نیچے گر گئے۔ یہ پل بلارشاہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے پلیٹ فارم چارتک تمام پلیٹ فارمز کو جوڑتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button