نیشنل

جنوب مغربی مانسون 27 مئی کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا

نئی دہلی: جنوب مغربی مانسون توقع ہے کہ اِس مہینے کی 27 تاریخ کو کیرالہ پہنچ جائے گا۔ اِس سال کیرالہ میں مانسون کی آمد توقع ہے کہ معمول کی آمد کی تاریخ سے قبل ہی ہوسکتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون عام طور پر پہلی جون کو کیرالہ پہنچتا ہے جس میں تقریباً 7 دن کا معیاری فرق رہتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جنوبی انڈمان کے سمندر میں افتتاحی مانسون کی بارش ہوئی ہے۔ اُس کے بعد مانسون کی ہوائیں پورے خلیجِ بنگال میں شمال مغرب کی جانب بڑھ گئیں۔ مانسون شروع ہونے کی معمول کی تاریخ کے مطابق انڈمان کے سمندر میں جنوب مغربی مانسون 22 مئی کے آس پاس پیش رفت کرتا ہے۔ خط استواءپر تیز ہواؤں کے ساتھ، جنوب مغربی مانسون کے جنوب انڈمان سمندر، نکوبار جزائر اور جنوب مشرقی خلیجِ بنگال کے کچھ حصوں میں اِس مہینے کی 15 تاریخ کے آس پاس داخل ہونے کےلئے ماحول سازگار ہے۔ محکمہ موسمیات نےپہلے ہی پیش قیاسی کی تھی کہ اس مرتبہ جنوب مغرب مانسون قبل ازوقت سرگرم ہوجائے گا اوراس مرتبہ ملک میں اچھی بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button