ممبئی میں مانسون سرگرم،زبردست بارش۔عام زندگی ٹھپ

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا میں مبئی سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ مانسون کی پہلی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا بارش کی وجہہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے۔سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون ممبئی تھانے اور پال گھر میں 9 جون کو دستک دے چکا ہے۔ آج صبح سے ممبئی کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سنٹرل ریلوے کے نے مطلع کیا کہ مضافات میں بھاری بارش کی وجہ سے چونابھٹی اور سائن -کرلا کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔احتیاطی طورپر ریلوے نے سی ایس ایم ٹی اور تھانے کے درمیان میں لیائن کی۔لوکل سروس بند کردی گئی ہے ۔اور شیواجی مہاراج ٹرمنس اور واشی۔کے درمیان آج صبح ساڑھے 10 بجے ہاربر لائن کی سروسز معطل کردی گئی ہے۔