حیدرآباد موسٰی رام باغ برج پرگاڑیوں کو اب بھی جانے کی اجازت نہیں

حیدرآباد: سمندری طوفان گلاب کے اثرسے حمایت ساگراورعثمان ساگرمیں پانی کا بہاو دیکھا جارہا ہے جس کی وجہہ سے موسیٰ ندی میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہہ سے موسیٰ رام باغ برج پرگاڑیوں کی آمدورفت پرکل پابندی لگا دی گئی تھی جو اب بھی جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاومیں کمی پرگاڑیوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔