ریاست کے بیشتر لوگ تبدیلی مذہب کے ذریعہ مسلمان ہوئے: چیف منسٹر آسام کی زہرافشانی

نئی دہلی: آسام کے چیف منسٹرہیمنت بسوا سرما نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کی ہے۔ ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست کے بیشتر مسلمان مذہب تبدیل کر کے مسلمان بنے ہیں اوران کے آباواجداد بیف نہیں کھاتے تھے۔ واضح رہے کہ ریاست کے مذہبی مقامات پر بیف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ اس تعلق سے ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو صرف روایت کی یاد دلا رہے ہیں۔