حیدرآباد کے پرانا شہرسے ماں 2 بچے لاپتہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرسے ماں دو بچے لاپتہ ہوگئے۔ اس تعلق سے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ محمد اشفاق ساکن ہاشم آباد نے اپنی شکایت میں کہا کہ انھوں نے شہناز بیگم سے دوسری شادی کی جنہیں دو بچے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی دوسری بیوی شہنازبیگم اپنے دوبچوں اکبر14 سال اورانجم 12 سال کے ہمراہ رشتہ دارکی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے 23 ستمبرکوروانہ ہوئی تھی واپس نہیں لوٹی۔ پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔