تلنگانہ

دبئی سے تلنگانہ آنے والے شخص کی ماں اوربیوی بھی اومیکرون سے متاثر

سرسلہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سرسلہ میں مزید تین افراد کے اومیکرون سے متاثرہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی سے آنے والے ضلع سے تعلق رکھنے والے شخص کے اومیکرون سے متاثرہونے کا پتہ چلا تھا تازہ طورپراس کی بیوی اورماں کے علاوہ دوست کے بھی نئے ویرئنٹ سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ان تینوں کوبھی علاج کیلئے حیدرآباد کے ٹمس منتقل کردیا گیا ہے۔ اس شخص سے رابطہ میں آنے والے دیگرافراد کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button